نئی دہلی 29 جنوری ( ایجنسیز) اچانک تبدیلی میں ہندوستان کے سفیر برائے امریکہ ایس جئے شنکر کو آج رات معتمد خارجہ مقرر کردیا گیا، جو سجاتا سنگھ کے جانشین بنے ہیں، جن کی میعاد یکایک لگ بھگ آٹھ
ماہ گھٹا دی گئی ہے۔ اس اچانک تقرر کا اعلان کابینہ کی تقررات کمیٹی کی وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ سجاتا سنگھ کی دو سالہ میعاد اس سال اگسٹ میں ختم ہونے والی تھی۔ آئی ایف ایس بیاچ 1977ء کے جئے شنکر کی میعاد جائزہ سے دو سال ہوگی -